احتجاجی آنگن واڑی ملازمین سے سی آئی ٹی یو کا اظہار یگانگت

   

بودھن /7 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سی آئی ٹی یو ضلع صدر جے شنکر گوڑ نے CDPO آفس بودھن کے سامنے آنگن واڑی مدارس میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے مطالبات منوانے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرتے ہوئے مرکز میں برسر اقتدار مودی سرکار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے گذشتہ دس سالوں کے دوران آنگن واڑی اسکولس میں خدمات انجام دینے والے عملے کے افراد کے تعلق سے تاحال سنجیدگی سے ان کے مسائل کا جائزہ لیا۔ پی ایف او ای ایس آئی جیسے بنیادی سہولتوں سے تک آنگن واڑی کے ملازمین کو محروم کھا گیا ۔ معمولی اجرت پر ملازمتیں انجام دینے والے ٹیچرس کو عدم سہولیات کے سبب نیم فاقہ کشی پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ شنکر گوڑ نے کہا کہ آنگن واڑی ٹیچرس کے مطالبوں کو منوانے 16 فروری کو قومی سطح پر احتجاج منظم کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین سے احتجاج کو کامیاب بنانے تعاون کی درخواست کی ۔

کورٹلہ میں سینئیر سٹیزن اسوسی ایشن آفس کا افتتاح
کورٹلہ /7 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کلواکنٹلہ سنجے رکن اسمبلی کورٹلہ نے دن کورٹلہ ٹاون کے تلنگانہ سینئیر سٹیزن اسوسی ایشن کورٹلہ ڈیویژن آفس کا افتتاح انجام دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سینئیر سٹیزن کو ہر طرح کا تعاون دینے کا تیقن دیا ۔ بعد ازاں اسوسی ایشن 2024 سال کی ڈائری کیلینڈر اور سینئیر سٹیزن کے شمارہ کی رسم اجرائی انجام دی ۔ رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ سنجے سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ آل سینئیر سٹیزن کورٹلہ ڈیویژن کے صدر کونسلنگ آفیسر ایس شویا لنگم کے زیر قیادت کورٹلہ منڈل کورٹلہ ٹاون اور دیہاتوں کے نمائندوں نے اپنے مسائل پر مبنی میمورنڈم پیش کیا ۔