حیدرآباد۔6۔اگسٹ ۔(سیاست نیوز) دہلی میں جنتر منتر پر کانگریس پارٹی کے دھرنے کے دوران انچارج سیکریٹری تلنگانہ کانگریس میناکشی نٹراجن نے ’اردو‘ الفاظ کا منفرد انداز میں استعمال کرتے ہوئے حق ‘ حقیقت اور حقدار کی بات کہی۔ انہو ںنے دھرنے میں اپنے خطاب کے دوران حق اور حقدار کی بات کرتے ہوئے اردو الفاظ ’حق‘ حقیقت اور حقدار کا استعمال کیا اورکہا کہ کانگریس پارٹی نے حقدار کو حق دینے کے لئے پہلے سروے کے ذریعہ حقیقت سے آگہی حاصل کی اور حقیقت سے آگہی حاصل کرنے کے بعد حقدار کو ان کا حق پہنچانے کی جدوجہد میں مصروف ہے ۔ انہو ںنے جنتر منتر پر جاری دھرنے کو اسی سلسلہ کی کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقدار کو حق کی فراہمی کے لئے حقیقت جاننے کے بعد کانگریس نے جو منصوبہ تیار کیا ہے اور تلنگانہ میں 42 فیصد بی سی طبقات کو تحفظات کی فراہمی کے لئے اعلامیہ جاری کیا ہے وہ تمام 42فیصد حقداروں کو ان کے حق کی فراہمی کے لئے کیاگیا فیصلہ ہے جس کے نتیجہ میں ریاست کے وہ تمام 42 فیصد پسماندہ طبقات اس فہرست میں شامل ہیں ان کو حق حاصل ہوگا اور یہ تلنگانہ میں کانگریس کا کارنامہ ہے ۔ میناکشی نٹراجن نے دھرنے کے دوران ریاستی حکومت کی بی سی سروے کی ستائش کی۔3