نئی دہلی : کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج ایک ویڈیو شیئر کیا اور الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والی خاتون ایم پیز کے کپڑے پھاڑے گئے اور انہیں احتجاج کے دوران پولیس نے زدوکوب کیا۔ پرینکا نے ایجی ٹیشن کا ویڈیو ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیراعظم سے سوال کیا کہ عوام کے منتخب ایم پیز کو عوامی مسائل اٹھانے پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہیں گھسیٹ کر پولیس کی گاڑیوں میں منتقل کیا گیا۔ آپ سوالات سے ڈرتے کیوں ہے؟