راجستھان کے بھرت پور کے دیہاتی سینکڑوں بکریوں اور بھیڑوں کا ریوڑ لے کر ریاستی حکومت کے ایک دفتر میں گھس گئے۔ وہ ضلع نظم و نسق کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ نائب تحصیلدار کا تقرر کیا جائے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ رجسٹری آفس کے قیام کے باوجود وہ اس سے استفادہ سے قاصر ہیں کیونکہ دو سال سے ڈپٹی تحصیلدار کا عہدہ خالی ہے۔