احتجاجی مظاہرہ میں تشدد کیلئے جگہ نہیں:مایاوتی

   

لکھنؤ،20دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی صدر مایاوتی نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ یا دھرنے میں تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ مایاوتی نے جمعہ کو بیان جاری کرکے کہا کہ اترپردیش کے دارالحکومت اور سنبھل میں مظاہرہ کے دوران ہوا تشدد مہذب معاشرے کیلئے ٹھیک نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی املاک کو تباہ کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے ۔کسی بھی احتجاجی مظاہرے یا دھرنے میں تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔