احتجاجی کسانوںکی تائید میں اسپورٹس ایوارڈس کی واپسی

,

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت کے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کو روز بروز نئے نئے گوشوں سے تقویت حاصل ہورہی ہے ۔ حکومت ہند کے خلاف ملک بھر کی اپوزیشن پارٹیاں تو کسانوں کے ساتھ ہیں لیکن اب غیرسیاسی گوشے بھی کسانوں کا کھلے طورپر ساتھ دے رہے ہیں ۔ کئی اسپورٹس پرسنس نے پیر کو راشٹرپتی بھون دہلی کی طرف مارچ کیا تاکہ مرکز کے نئے زرعی قوانین کے خلاف بطور احتجاج اپنے ایوارڈس صدر رامناتھ کووند کو واپس کردیں۔ تاہم اُنھیں دہلی پولیس نے درمیان میں ہی روک دیا۔ ریسلر کرتار سنگھ نے کہاکہ پنجاب اور بعض دیگر حصوں سے 30 اسپورٹس پرسنس اپنے ایوارڈس صدرجمہوریہ کو واپس کردینا چاہتے ہیں۔