حیدرآباد5 فروری(یواین آئی) امراوتی کو ہی دارالحکومت برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے گزشتہ 50دنوں سے احتجاج کرنے والے کسانوں سے اے پی کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے ملاقات کرتے ہوئے ان سے یگانگت کااظہار کیا۔ چندرابابو آج صبح اپنی پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ احتجاجی کیمپ پہنچے ۔