وزیراعظم مودی کو کسان یونینوں کا دو ٹوک جواب
نئی دہلی : احتجاجی کسان یونینوں کے قائدین نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کو مکتوب لکھتے ہوئے دو ٹوک جواب دیا کہ زرعی قوانین کیخلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کا کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں ہے ۔ احتجاجی کسانوں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ یہ لوگ سیاسی پارٹی کی سرپرستی میں احتجاج کررہے ہیں ۔ وزیراعظم مودی اور وزیر زراعت نریندر تومر نے احتجاجی کسانوں کو سیاسی جماعتوں سے وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا تھا ۔ کسان یونین قائدین نے کہا کہ کسانوں کا جاریہ احتجاج خالص زرعی قوانین کیخلاف ہے ۔ یہ کسان کسی بھی سیاسی پارٹی سے وابستہ نہیں ہے ۔ آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈینیشن کمیٹی نے کہا کہ حکومت کا یہ سمجھنا غلط ہے کہ 3 زرعی قوانین کیخلاف احتجاج کرنے والے یہ کسان سیاسی پارٹیوں کے بھکاوے میں آئے ہیں ۔ اپوزیشن پارٹیوں کے اشاروں پر احتجاج کیا جارہا ہے ۔
