احتجاجی کسانوں کیلئے روٹی بنانے کی مشین ، واشنگ مشین، مفت وائی فائی

   

نئی دہلی : سنگھو سرحد پر لاکھوں کسان احتجاج کررہے ہیں۔ ان کی سہولت کیلئے مختلف تنظیموں نے کسانوں کو غذا کی سربراہی کا انتظا م کیا گیا ہے۔ انہیں روٹی بنانے والی مشینیں، واشنگ مشینس، مفت وائی فائی اور بہت بڑے بائیلرس کو رکھا گیا ہے تاکہ وہ غذا تیار کرسکے۔ ان مشینوں کی مدد سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کیلئے روٹی اور کھانا پکایا جارہا ہے۔ روزانہ 1500 سے 2000 روٹیاں بنائی جارہی ہیں۔