کانگریس قائد راہول گاندھی کا بیان ، دہلی میں بارش سے سردی میں اضافہ
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے یہاں جاری کسان تحریک کا موازنہ گاندھی جی کی قیادت میں ہوئی چمپارن کسان تحریک سے کرتے ہوئے کہا کہ تحریک چلانے والے کسان بھی ستیہ گرہی ہیں اور وہ تب ہی واپس لوٹیں گے جب ان کی مانگ پوری ہوجائے گی۔مسٹر گاندھی نے تحریک چلا رہے کسانوں کو بھی چمپارن کے کسانوں کی طرح ستیہ گرہی تحریک چلانے والا بتایا اور کہا کہ آج کے کسان بھی پکے ستیہ گرہی ہیں اور مانگ پوری ہونے تک ستیہ گرہ نہیں چھوڑیں گے ۔مسٹر گاندھی نے کہا ‘‘ملک ایک بار پھر چمپارن جیسے مشکل وقت کا سامنا کررہا ہے ۔ تب انگریزی کمپنی بہادر تھی، اب مودی۔ دوست کمپنیاں بہادر ہیں، لیکن تحریک کا ہر ایک کسان ۔ مزدور ستیہ گرہی ہے جو اپنا حق لیکر رہے گا۔’’واضح رہے کہ مہاتما گاندھی کی قیادت میں بہار کے چمپارن میں اپریل 1917 میں کسانوں کی تاریخی تحریک ہوئی تھی۔ گاندھی جی نے جنوبی افریقہ میں آزمائے ستیہ گرہ اور عدم تشدد کے اپنے راستے کا ملک میں پہلا تجربہ چمپارن میں کیا اور انگریز حکومت کو اپنا فرمان واپس لینا پڑا تھا۔قبل ازیں دہلی اور قومی دارالحکومت خطے (این سی آر) میں اتوار کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کی وجہ سے یہاں سردی بڑھ گئی ہے ۔دہلی کے بہت سے علاقوں میں اب بھی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے ۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ، جو اس سیزن کے مطابق تین ڈگری سیلسیس زیادہ ہے ۔ آج صبح 8:30 بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، دہلی میں صفدرجنگ میں 25.1 ملی میٹر ، لودھی روڈ سنٹرل میں 23.8 ملی میٹر ، پالم میں 18.4 ملی میٹر ، آیا نگر میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔ قومی دارالحکومت میں آج صبح نمی کی سطح 100 ریکارڈ کی گئی۔کئی علاقوں میں ، ہفتے کے روز صبح کے وقت ہلکی ہلکی بارش ہوئی۔ اسی دوران ابر آلود رہنے کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس رہا۔ دہلی میں یکم جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا۔دہلی کے صفدرجنگ علاقے میں ، ‘‘درمیانے درجے ’’کی سطح کی دھند کی وجہ سے حد بصارت گھٹ کر 201 میٹر رہ گئی ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہماری پیش گوئی کے مطابق مغربی ڈسٹربنس کا اثر دہلی سمیت شمال مغربی ہندوستان پر شروع ہوگیا ہے ۔ آج دہلی میں پالم میں 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی دوران ، رج ، آیا نگر اور لودھی روڈ میں بوندا باندی ہوئی ہے ۔ مغربی اضطراب کے اثر کی وجہ سے ، دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت آئندہ دو سے تین دن میں 9 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے کا امکان ہے ۔