٭ امریکہ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی پولیس تحویل میں موت کے خلاف احتجاج بدستور جاری ہے ۔ امریکی شہر سیاٹل میں اتوار کو احتجاجی ہجوم جمع تھا ۔ ہجوم میں یکایک ایک کار گھس پرڑی دیکھا تو ڈرائیور نے دانستہ گاڑی احتجاجیوں پر چڑھا دی تھی اور اُس نے ایک 27سالہ احتجاجی پر گولی بھی چلائی جس نے اُسے ڈانٹ ڈپٹ کی ۔بعد میں ڈرائیور کار کو چھوڑ کر نکل گیا ۔ وہ پولیس کے پاس جاپہنچاجہاں اُسے حراست میں لیا گیا ۔