ممبئی: شعبہ اُردو ممبئی یونیورسٹی کے ادب اور احتجاج کے عنوان پر منعقد سمینارمیں ان خیالات کااظہار کیاگیا کہ معاشرے میں کوئی بھی احتجاج جلد ہی ایک تحریک اور بغاوت کی شکل اختیار کرلیتا ہے ،یہ بھی حقیقت ہے کہ ادب اور احتجاج میں کوئی فرق نہیں ہوتا ہے ۔مذکورہ سمینار شعبہ اردو، ممبئی یو نیورسٹی کے زیر اہتمام ادب اور احتجاج کے موضوع پر دو روز و کثیر لسانی قومی سیمینار،کسما گرج مراٹھی بھاشا بھون ممبئی یو نیورسٹی، کالینا کیمپس، سانتا کروز،ممبئی میں منعقد کیا گیا ہے ۔افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر پی اے انعام دار ( صدر ایم سی ای اعظم کیمپس ، پونے )نے کی اور آپ نے اپنی پُر مغز اور نصیحت آموز تقریر سے سامعین کا دل جیت لیا۔افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ پروفیسر شاہد نو خیز اعظمی ڈائر یکٹر اردو کلچرسینٹر، مانو، حیدرآبادنے دیا۔سمینار ڈائریکٹر صدر شعبہ اردو، ممبئی یو نیورسٹی ڈاکٹر عبد اللہ امتیازنے مہمانوں کااستقبال کیا۔