احتجاج میں تشدد کے خلاف ڈونالڈ ٹرمپ کا انتباہ

   

واشنگٹن،31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جارج فلائیڈ کی موت کے بعد احتجاج کے درمیان کہا کہ لوگوں کو گھر اور سڑکوں پر محفوظ رہنے کا حق ہے ۔ انہوں نے تشدد کے خلاف انتباہ دیا اور کہا کہ جارج فلائیڈ کی موت ایک سانحہ تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انتظامیہ ہمیشہ تشدد، تباہی و بربادی کے خلاف ہے ۔ ہم جارج فلائیڈ کے خاندان کے ساتھ، پرامن مظاہرین اور قانون پر عمل پیرا عوام کے ساتھ ہیں۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ بنیاد پرست گروپ لوٹ و ڈاکہ کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور گروپ جارج فلائیڈ کی یادوں کو بدنام کر سکتا ہے ۔ ٹرمپ نے کہامینو پولس کی سڑکوں پر جارج فلائیڈ کی موت ایک سنگین سانحہ تھا۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اس نے پورے ملک میں غصے اور غم و اندوہ سے بھر دیا ہے ۔ اس وقت سڑکوں پرجو ہو رہا ہے وہ انصاف یا امن نہیں ہے ۔