حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے منعقدہ چلو ٹینک بنڈ پروگرام جو پر تشدد احتجاج میں تبدیل ہوگیا اور سینکڑوں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی اور کئی ملازمین بھی زخمی ہوگئے ۔ اس دوران چند پولیس ملازمین بھی تشدد کی زد میں آگئے ۔ اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سٹی پولیس کمشنر حیدرآباد مسٹر انجنی کمار نے کہا کہ 7 تا 8 مقامات پر احتجاجیوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس پتھراؤ میں اے سی پی چکڑ پلی سریدھر کے علاوہ سب انسپکٹر راجو انسپکٹر سائیدی ریڈی کانسٹبل راجو ایڈیشنل ڈی سی پی سطح کے عہدیدار و دیگر ملازمین زخمی ہوگئے ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ چلو ٹینک بنڈ کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور ریالی و جلوس کو نہ نکلانے کی اخبارات ، ٹی وی چیانلس اور مختلف سوشیل میڈیا ذرائع سے ریالی نہ نکالنے کی درخواست کی گئی تھی ۔ باوجود اس کے آر ٹی سی ملازمین اور ماویسٹ محاذی تنظیموں نیوڈیموکریسی نے احکامات کی پرواہ نہیں کی اور چلو ٹینک بنڈ منعقد کیا اور احتجاج پر تشدد رخ اختیار کرگیا ۔۔