نئی دہلی : کسان قائد راکیش ٹکیت زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی حمایت کیلئے مارچ میں پانچ ریاستوں کا یکم مارچ سے دورہ کریں گے ۔ وہ اتراکھنڈ ، راجستھان ، مدھیہ پردیش ، کرناٹک اور تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ ٹکیت اترپردیش میں دو اجلاس بھی منعقد کریں گے۔ انہوں نے کسانوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے ٹریکٹرس تیار رکھیں کیونکہ کسی بھی وقت دہلی جانا پر سکتا ہے ۔