احتجاج کے ایک سال کی تکمیل ،26 نومبر کو جمع ہونے کسانوں سے اپیل

   

نئی دہلی : سنیوکت کسان مورچہ نے شمالی ہند کی مختلف ریاستوں کے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 26 نومبر کو احتجاج کے مقامات پر جمع ہوں جہاں ایک سال پہلے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج شروع کیا گیا تھا ۔ سنیوکت مورچہ کا 21 نومبر کو اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل کو قطعیت دی جائے گی۔مورچہ کی جانب سے 22 نومبر کو لکھنؤ میں ہونے والی کسان مہا پنچایت کو کامیاب بنانے کی بھی تمام کسانوں سے اپیل کی گئی ۔۔
جن میں اقل ترین امدادی قیمت کا مسئلہ اور پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران روزانہ پارلیمنٹ تک ٹریکٹر مارچ کی تجویز بھی شامل ہے ۔