احتساب بیورو کی عمران خان سے ایک گھنٹہ تفتیش

   

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے پوچھ گچھ کی ہے۔سابق وزیر اعظم اور اْن کی اہلیہ منگل کو نیب آفس روالپنڈی پہنچے تھے۔مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نیب نے القادر ٹرسٹ سے متعلق 20 سوالات کے جوابات طلب کیے اور یہ تفتیش ایک گھنٹے تک جاری رہی ہے۔پاکستان میں احتساب کے قومی ادارے نیب نے عمران خان کو پیشی کیلئے طلب کیا تھا۔سابق وزیراعظم اپنی اہلیہ بشری بی بی کے ہمراہ لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے قافلے کی صورت میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ عمران خان پر القادر ٹرسٹ کے قیام میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔