برلن: جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ ملک میں احتیاطی تدابیر کے نفاذ سے کورونا وائرس ‘کووِڈ۔19’ کی دھماکہ خیز صورتحال کو روکنے میں مدد ملی ہے اور افسران آئندہ ہفتے کی کاروائی کا فیصلہ کریں گے ۔ مرکل نے پیر کے روز جرمن خطوں کے سربراہوں کے ساتھ ملک میں پھیلی کووِڈ۔19 وبا کی صورتحال پر مذاکرہ کیا۔ اس دوران سخت تدابیر کے لیے عام اتفاق رائے نہ ہو سکا لیکن رابطوں کو محدود کرنے کے لیے شہریوں پر سختی کرنے کی سفارشات کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عبوری جائزہ کے لیے یہ ایک اچھا فیصلہ ہے ، ہم آئندہ میٹنگ میں طویل مدتی حل پر گفتگو کریں گے ۔