احتیاطی ڈوز یکساں کوویڈ ویکسین ہوگا : حکومت

   

نئی دہلی : حکومت نے آج کہا کہ کوویڈ ویکسین کا احتیاطی ڈوز جو ہیلتھ کیئر ورکرس، فرنٹ لائن ورکرس اور 60 سال یا زیادہ عمر کے افراد کو دیا جاناہے، ابتدائی دو ڈوز کی طرح ہی رہے گا۔ مختلف عارضوں سے دوچار معمر افراد کو بھی یہ ڈوز دیا جائے گا۔ نیتی آیوگ ممبر ڈاکٹر وی کے پال نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ 10 جنوری سے یہ ڈوز دیا جائے گا۔