احتیاط کے ساتھ دیپاولی کی خوشیاں منانے عوام سے کلکٹر کی اپیل

   


نظام آباد:22؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے دیپاولی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام سے احتیاطی طور پر خوشیوں کے ساتھ دیپاولی منانے کی خواہش کی ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی آج ریونیو ، میونسپل ، پولیس محکمہ کے ساتھ سیل کانفرنس کیا اور ضلع میں دیپاولی کے موقع پر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے نہ دیا جائے۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے عوام کو دیپاولی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کے ساتھ دیپاولی منانے کی خواہش کی ۔ سیل کانفرنس میں چترا مشرابھی موجود تھیں۔