احمدآباد طیارہ حادثہ پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اظہار افسوس

   

حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے احمدآباد میں ایئر انڈیا کی فلائیٹ کو حادثہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے اپنے پیام میں کہاکہ حادثہ کے وقت طیارہ میں 200 سے زائد مسافرین اور عملہ کے ارکان موجود تھے۔ چیف منسٹر نے مسافرین کے محفوظ ہونے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت سے درخواست کی کہ متاثرین اور اُن کے خاندانوں کی مدد کے لئے ممکنہ حد تک تیز اور مؤثر امدادی کارروائی انجام دی جائے۔ چیف منسٹر نے حادثہ میں تلنگانہ کے کسی مسافر کی موجودگی پر حکام سے تفصیلات حاصل کی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 242 میں تلگو ریاستوں لے مسافرین شامل نہیں تھے۔