میونسپل کارپوریشن کی تعمیر کردہ عمارت چھوٹے تاجرین کو فراہم کرنے کا مطالبہ
نظام آباد: 29/مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے احمدی بازار میں واقع شمبھونی گڑھی مندر کے اطراف واکناف میں برسہا برس سے تجارت کرنے والے تاجروں کو برخواست کرنے کے لیے ایگزیکٹیو آفیسر شمبھونی مندر نےIIٹاؤن پولیس سٹیشن میں شکایت کرتے ہوئے یہاں سے دکانوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا واضح رہے کہ شمبھونی مندر کے اطراف و اکناف مسلمانوں کے چھوٹے چھوٹے دکانیں ہیں اور یہ برسہا برس سے چھوٹے موٹے کاروبار کرتے ہوئے اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں اور مندر اور مونسپل کارپوریشن کو ٹیکس بھی ادا کر رہے ہیں یہاں پر تجارت کرنے والے تاجر روزآنہ 500، 700 روپے کی آمدنی ہوتی ہے ان تاجروں کو مستقل طور پر مسئلہ حل کرنے کے لیے بکرا مارکٹ پر 4 کروڑ روپے سے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کامپلکس کی تعمیر عمل میں لائی گئی لیکن اس وقت رکن اسمبلی نے ان تاجروں کو نیچے کے بجائے سیکنڈ فلور پر ملگیات دینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن تاجروں نے انکار کر دیا تھا اور بکر قصابوں کو جگہ فراہم نہیں کی گئی تھی جس پر بکر قصاب نے عدالت سے رجوع ہوتے ہوئے حکم التواء حاصل کیا تھا اور یہ ابھی بھی جو ں کا تو ں موقف برقرار ہے اور کروڑوں روپے لگا کر تعمیر کردہ کمپلیکس بیکار پڑا ہوا ہے اور غیر سماجی عناصر کا اڈہ بن چکا ہے ایسے وقت میں مندر کے ایگزیکٹیو آفیسر کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے شمبھونی مندر کے اطراف و اکناف کاروبار کرنے والے تاجروں کو برخواست کرنے کے مطالبہ کی طلاع کے بعد تاجروں میں تشویش پھیل گئی اور برسر اقتدار حکومت سے اس بات کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری اس مسئلے پر سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لیتے ہوئے شمبھونی مندرکے اطراف کاروبار کرنے والے چھوٹے تاجروں کو ملگیاں فراہم کرتے ہوئے کامپلکس کو کار آمد بنائیں اور غیر سماجی عناصر کے قبضے کو برخواست کرتے ہوئے اس علاقے کو خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا تاجروں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔