تہران :ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سابق صدر احمدی نڑاد رواں برس جون میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لیں گے۔ سرکاری ٹیلی وڑن پر نشر کی گئی ویڈیو میں احمدی نڑاد اپنے حامیوں کے ہمراہ وزارت داخلہ میں قائم رجسٹریشن سینٹر میں بطور صدارتی امیدوار رجسٹریشن فارم درج کراتے دکھائی دیے۔ سخت گیر نظریات کے حامل سابق صدر حالیہ برسوں میں موجودہ حکومت پر بھرپور تنقید کرتے رہے ہیں۔ ایران میں آئندہ ماہ اٹھارہ جون کو نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔