احمد آباد دھماکہ کیس میں نچلی عدالت کا فیصلہ حیرت انگیز اور ناقابلِ یقین، ہم اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے:مولانا ارشدمدنی

,

   

گجرات بم دھماکہ مقدمہ کا فیصلہ خصوصی سیشن عدالت نے سنا دیا۔ایک جانب جہاں عدالت نے مقدمہ کا سامنا کررہے 28 ملزمین کو مقدمہ سے بری کردیاتھا وہیں کل عدالت نے49 قصور وار ملزمین کی سزاﺅں پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے 38 ملزمین کو پھانسی اور 11ملزمین کو تاحیات عمر قید کی سزا سنائی ہے۔جمعیةعلماءہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے احمدآباد سیشن کورٹ کے فیصلہ پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نچلی عدالت کا فیصلہ ناقابل یقین ہے ،جن 49 لوگوں میںسے 38 کو پھانسی اور11 کوتاحیات عمرقید کی سزاسنائی گئی ہے ، جمعیةعلماءہند ان سزاوں کے خلاف ہائی کورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک جائے گی انشاءاللہ ۔ جمعیةعلماءہند ملزمین کو پھانسی کے تختہ سے بچانے کے لئے ملک کے نامور،کریمنل وکلاءکی خدمات حاصل کرے گی اور ان کے مقدمات مضبوطی سے لڑے گی، ہمیں پورایقین ہے کہ اعلیٰ عدالت سے ان نوجوانوں کومکمل انصاف ملے گا