احمد آباد: گجرات میں احمد آباد شہر کے کرشنا نگر علاقہ میں جمعہ کو ایک اسکول میں اچانک شدید آگ لگ گئی۔ آگ میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے ۔محکمہ فائر بریگیڈ نے بتایا کہ انکور انٹرنیشنل اسکول میں اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 20گاڑیوں کے ساتھ فائربریگیڈ عملہ موقع پر پہنچا اور تقریباً تین گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اسکول بند ہونے کی وجہ سے وہاں طلبا نہیں تھے لیکن اسکول میں کام کررہے آگ میں پھنسے تین ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ایک دیگر واقعہ سیجپور بودھا علاقہ میں بھاونا رو ہاوس میں کملیش بھائی کے مکان میں ہوا۔ جہاں کسی وجہ سے آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ عملہ ایک گاڑی کے ساتھ موقع پر پہنچا اور تقریباً دیڑھ گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے لیکن گھر میں رکھا سامان جل کر خاک ہوگیا۔پولیس معاملہ درج کرکے آگ لگنے کے اسبا ب کا پتہ لگا رہی ہے ۔