احمد آباد میں خانگی گودام سے سرکاری اناج برآمد

   

Ferty9 Clinic

احمد آباد: گجرات میں احمد آباد شہر کے نروڈہ علاقہ میں ایک خانگی گودام کے نزدیککھڑے ٹرک سے سرکاری اناج برآمدکیا گیا۔پولیس نے منگل کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نروڈا جی آئی ڈی سی فیس۔3کے خانگی گودام پر پیر کی دیر رات چھاپہ مارا گیا او ر گودام کے نزدیک کھڑے ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی جس کے دوران ٹرک سے اناج سے بھری 320بوریاں برآمد کی گئیں جن میں 240بوریوں میں 2,000کلوگرام گیہوں اور 80بوریوں میں 4,000کلوگرام چاودل برآمد ہوا۔ اس دوران وہاں کھڑے تین لوگوں سے پوچھ گچھ کرنے پر اس گھپلے کا پتہ چلا۔