احمد آباد : گجرات میں احمد آباد شہر کے نروڈا جی آئی ڈی سی علاقے میں اتوار کو ایک کیمیکل فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی۔فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ نروڈا جی آئی ڈی سی فیز 2 میں واقع سکریم آرگینک نامی کیمیکل فیکٹری میں آج صبح آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے اور 18 فائر ٹینڈرز جائے واقع پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے تقریباً تین گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم وہاں پڑا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔پولیس نے جائے واقع پر پہنچ کر ضروری کارروائیاں شروع کر دیں ہیں۔