احمد آباد کے بس اسٹانڈ پر کورونا مریض کی نعش دستیاب

,

   

احمد آباد ۔ /17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) احمد آباد کے بس اسٹانڈ پر 67 سالہ ایک شخص کی نعش دستیاب ہوئی جس کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا مریض تھا ۔ چھگن مکوانا نامی یہ شخص /10 مئی سے احمد آباد سیول ہاسپٹل میں زیرعلاج تھا ۔ بس اسٹاپ پر لاوارث نعش کو دیکھ کر پولیس نے وی ایس ہاسپٹل منتقل کیا ۔ متوفی کے پاکٹ سے ایک موبائیل فون بھی برآمد ہوا ۔چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ۔