احمد آباد 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) احمد آباد کے دو علاقوں اولڈ سٹی اور دانی لمبڈا میں چہارشنبہ کی صبح 6 بجے سے 21 اپریل کی صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اقلیتی غالب آبادی والے ان علاقوں میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر وجئے روپانی نے ویڈیو پیام میں یہ اعلان کیا ۔