دمشق ۔13؍جولائی (ایجنسیز) شام کے صدر احمد الشرع کے آذربائیجان کے دورے کے دوران اسرائیلی اور شامی حکام کی باکو میں ملاقات ہوئی ہے۔میڈیا کے
مطابق یہ کئی دہائیوں سے دشمن رہنے والے دو ممالک کیلئے ایک بڑا قدم ہے۔ اسرائیل نے احمد الشرع کے ماضی میں القاعدہ کے ساتھ روابط کی وجہ سے ان کی انتظامیہ کو جہادی کہا تھا۔دمشق میں ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ’یہ ملاقات احمد الشرع کے آذربائیجان کے دورے کے دوران ایک شامی اور اسرائیلی عہدیدار کے درمیان ہوئی ۔‘اسرائیل آذربائیجان کو ہتھیار فراہم کرنے والا بڑا ملک ہے جس کا ہمسایہ ایران ہے۔