احمد الشرع کی آج فرانس آمد

   

پیرس: پیرس میں الیزے پیلس کے اعلان کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون چہارشنبہ کے روز شام کے عبوری صدر احمد الشرع کا استقبال کریں گے۔ یہ شام کے عبوری صدر کا یورپ کا پہلا دورہ ہو گا۔فرانسیسی ایوان صدارت کی جانب سے آج منگل کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ماکروں اس موقع پر فرانس کی جانب سے ایک نئے، آزاد، خود مختار اور مستحکم شام کی تعمیر کیلئے حمایت” کا اعادہ کریں گے … ایسا شام جو اپنے تمام سماجی دھاروں اور قومیتوں کا احترام کریبیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ملاقات “شامی عوام کیلئے امن اور جمہوریت کی جدوجہد میں فرانس کے تاریخی عزم کے تسلسل کا حصہ ہے۔ صدر ماکروں شام کی حکومت سے اپنے مطالبات کو دہرائیں گے، جن میں خطے … خصوصاً لبنان میں استحکام، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سرفہرست ہوں گے۔اس سے قبل پیر کی شام احمد الشرع کے دفتر نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ صدر جلد فرانس کا دورہ کریں گے، تاہم وقت کا تعین نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ فروری میں صدر ماکروں نے انھیں آئندہ ہفتوں میں فرانس آنے کی دعوت دی تھی۔ دورے کو مارچ میں اس شرط سے مشروط کیا گیا تھا کہ شام میں ایک ایسی حکومت قائم کی جائے جو سول سوسائٹی کے تمام طبقات پر مشتمل ہو اور پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے سلامتی کی ضمانت دے۔