نئی دہلی : انڈین پرئمیر لیگ کی دو نئی ٹیموں کا اعلان ہوگیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 2022 سے آئی پی ایل میں 8 کی جگہ 10 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتی نظر آئیں گی ۔ ان دو ٹیموں کا نام احمد آباد اور لکھنو ہیں ۔ نیلامی میں احمد آباد کو سی وی سی کیپٹلس نے 5200 کروڑ جبکہ لکھنو کو آر پی سنجیو گوئنکا گروپ نے 7090 کروڑ روپے میں خریدا ۔ یعنی دونوں ٹیموں سے بی سی سی آئی کو تقریبا ۔۔۔۔ ہزار کروڑ روپے ملے ہیں ۔