لکھنؤ: اتر پردیش قانون ساز کونسل کی 12سیٹوں کے لئے ہو رہے انتخابات کے لئے ایس پی کے ڈاکٹر احمد حسن اور راجندر چودھری نے جمعہ کے روز کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ایس پی صدر اکھلیش یادو اور ریاستی صدر نریش اتم پٹیل کی موجودگی میں قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر حسن اور چودھری نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔
اس موقع پر ایس پی کے کئی اراکین اسمبلی اور عہدیدار بھی موجود تھے ۔ مسٹر یادو نے کہا کہ ان کے دونوں امیدواروں کی جیت پکی ہے ، جبکہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سرکارکو الوداع بھی ایس پی کرے گی۔