احمد نگر میئر انتخابات ، بی جے پی ۔ این سی پی قدیم ناجائز سیاسی تعلقات کا اظہار: شیوسینا

   

ممبئی 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج کہاکہ بی جے پی کو این سی پی کی تائید احمدنگر مجلس مقامی کے میئر کے انتخابات میں بی جے پی کو این سی پی کی تائید اُس کا ایک جھٹکہ تھا۔ اِس سے دونوں کے ناجائز سیاسی تعلقات کا اظہار ہوتا ہے۔ بی جے پی کے بابا صاحب وکالے گزشتہ ہفتہ میئر احمد نگر کے انتخابات میں 37 ووٹوں سے کامیابی حاصل کرچکے ہیں جبکہ بی جے پی کی 68 رکنی مجلس بلدیہ میں صرف 14 نشستیں تھیں۔ این سی پی کے 18 اور بی ایس پی کے 4 کارپوریٹر تھے۔ اِن کے علاوہ ایک آزاد کارپوریٹر نے بھی بی جے پی کی تائید میں ووٹ دیا۔ شیوسینا 24 نشستوں کے ساتھ مجلس بلدیہ میں سب سے بڑی پارٹی ہے۔ کانگریس کے مجلس بلدیہ میں صرف 5 کارپوریٹر ہیں جو رائے دہی میں غیر حاضر رہے۔ شیوسینا کو بی جے پی اور این سی پی کی سیاست سے کوئی دھکا نہیں پہونچا بلکہ ظاہر ہوگیا کہ بی جے پی اور این سی پی کا ناجائز سیاسی تعلق ہے اور دونوں درپردہ ایک دوسرے کی تائید کرتے ہیں۔ اِس کا واضح اظہار احمد نگر کے میئر کے انتخابات سے ہوگیا۔