نظام آباد :7 ؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سر زمین مہاراشٹرا احمد نگر پر احمد نگر فیسٹیول مہا اتسو ضلع ساہتیہ پریشد کے زیر اہتمام بہ تعاون مسلم کواپریٹو بینک، وی پی اے انعامدار انگلش میڈیم اسکول، ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرے کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے شعراء کرام نے شرکت کی۔ ریاست تلنگانہ سے اردو شعر وادب کے شاعر تمیم نظام آبادی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا اس مشاعرے میں انہوں نے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے سماں باندھا اور خوب داد و تحسین حاصل کی۔ اس مشاعرے میں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی ڈائرکٹر عالمی شہرت یافتہ شاعرہ ادبی سرگرمیوں کی روح رواں محترمہ ڈاکٹر نصرت مہدی، مشہور ناظم مشاعرہ محترم شفیق عابدی بینگلور، محترم احمد علوی دہلی، نعیم راشد برہانپور کے علاوہ ملک و بیرون ملک احمد نگر کی نمائندگی کرنے والی شاعرہ محترمہ ڈاکٹر قمر سرور کے علاوہ سلیم یاور، آصف احمد نگری، سید خلیل احمد خلیل، بلال احمد نگری، مقامی شاعروں نے اپنا کلام سنا یا، ضلع ساہتیہ پریشد کی جانب سے بہت ہی کم عرصے میں چار مجموعہ کلام کی اشاعت پر تمیم نظام آبادی کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے تہنیت پیش کی گئی ۔اس مشاعرہ میں سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی، ابتدائی کاروائی کنویز مشاعرہ عابد خان نے انجام دی جبکہ ناظم مشاعرہ شفیق عابدی رہے رات دیر گئے اس مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا –