احمد پٹیل کی طبیعت تشویشناک

,

   

نئی دہلی : کانگریس کے سینئر قائد احمد پٹیل کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ انہیں میٹرو ہاسپٹل سے گروگرام کے میدانتا ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ احمد پٹیل کو اکتوبر کے ابتداء میں کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد ہاسپٹل شریک کرایا گیا تھا۔ راہول گاندھی نے ان کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ’’پارٹی کو ہر قدم پر ان کی مضبوط رہنمائی کی ضرورت ہے۔‘‘ان کے بیٹے فیصل پٹیل نے بتایا کہ انہیں آئی سی یو میں شریک کیا گیا تاہم ان کی صحت مستحکم ہے۔