احمق چوروں کی صرف سیدھے پیر کے جوتوں کی چوری

   

پیرو: چند روز قبل ایک بہت بڑے شو اسٹور میں چوری کی عجیب و غریب واردات ہوئی ہے جس میں چور مہنگے برانڈ کے اسپورٹس شوز کے جوڑوں کے صرف سیدھے پاؤں والے جوتے لے کر فرار ہوئے۔پیرو کے ایک اسٹور میں ہونے والی واردات میں قیمتی اسنیکرز کے 220 جوڑوں کے دائیں پیر والے جوتوں کی قیمت لگ بھگ 13000 ڈالر بتائی جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق پیرو کے مرکزی شہر ہوان کایو کے ایک اسٹور میں رات کے وقت یہ واردات ہوئی ہے۔ اس میں تین چور دوکان کے اندر داخل ہوئے اور صرف سیدھے پیر والے جوتے ہی چرائے۔ اس طرح انہوں نے کل 200 سے زائد جوڑے بے کار کردیئے۔یہ تمام واردات سیکیورٹی کیمروں میں محفوظ ہوگئیں۔ چوروں نے دکان کے تالے توڑ ے اور اندر آئے۔