اخبارات ہنوز اہم معلومات کا ذریعہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ اخبارات کو ہنوز اہم معلومات کا ذریعہ تسلیم کیا جارہا ہے۔ ملک بھر میں کروائے گئے سروے کے مطابق زائد از دوتہائی افراد یا 66.5 فیصد شہریوں نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات ہی سچ پر مبنی اہم خبریں فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔ کورونا کے دور میں اخبارات نے ذمہ دارانہ رول ادا کیا ہے۔ 75.5 فیصد نے کہا کہ وہ لوگ اخبارات پڑھنے کو اس لیے ترجیح دیتے ہیں کیوں کہ اس میں تمام خبریں اور کرنٹ افیئرس کا کوریج ہوتا ہے۔ ٹی وی چینلوں سے بہتر اخبارات اپنی رپورٹ معلومات آفریں پیش کرتے ہیں۔