اخباری اشتہارات اقتدار کا بیجا استعمال

   

کرناٹک حکومت کیخلاف کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن سے بی آر ایس کی درخواست

حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) بی آر ایس پارٹی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے درخواست کی کہ کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا اور ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار کے بشمول حکومت کرناٹک اور پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے ان کی حکومت کی اسکیمات کے تلگو اور انگلش اخبارات میں اشتہارات شائع کرتے ہوئے اقتدار کا غلط استعمال کرنے پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے۔ بی آر ایس نے کہاکہ کرناٹک کے چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر اپنے اختیارات کا بیجا استعمال کررہے ہیں۔ بی آر ایس نے الیکشن کمیشن سے کانگریس کے اشتہارات کی اسکریننگ کو بھی روک دینے پر زور دیا جس پر تھیٹرس میں امتناع ہے۔