اخباری اشتہار میں بغیر اجازت سمرتی ایرانی کی تصویر ایف آئی آر درج

,

   

٭ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی شکایت پر ایک ایف آئی آر درج کی گئی۔ مرکزی وزیر کے ایک ساتھی نے یہ ایف آئی آر درج کروائی جس میں بتایا گیا کہ ایک ڈیولپر نے مرکزی وزیر کی اجازت کے بغیر اخبار کے اشتہار میں ان کی تصویر کا استعمال کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سمرتی ایرانی کے پرائیویٹ سکریٹری وجئے گپتا نے شکایت میں بتایا کہ سائی گرین سٹی جگدیشپور نے پلاٹس کی فروخت کیلئے اشتہار میں کئی نامور شخصیتوں کی تصاویر، نام اور عہدوں کا استعمال کیا ہے ان میں سمرتی ایرانی بھی شامل ہیں۔