اختراعی شعبوں کیلئے 700 بلین ڈالر : جو بائیڈن

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن: آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن ملک میں پیداوار اور اختراع کے شعبوں کو فروغ دینے کیلئے 700بلین ڈالر مالیت کا منصوبہ پیش کر رہے ہیں۔ بائیڈن آج بروز جمعرات اس مجوزہ منصوبے کی تفصیلات پیش کر رہے ہیں، جو ان کے مطابق ملازمت کے پانچ ملین مواقع پیدا کریگا۔ سابق نائب صدر کورونا کی وبا کے بعد اقتصادیات کی بحالی کیلئے ’بلڈ بیک بیٹر‘ نامی مہم کے تحت اس منصوبے کا اعلان کر رہے ہیں، جس پر ان کے مطابق ان کی ممکنہ جیت کی صورت میں پہلی صدارتی مدت کے دوران عملدرآمد ہو گا۔