نئی دہلی۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان منگل کی صبح سے تمام تجارتی طیاروں کی پرواز کی اجازت دے گا تاکہ وہ اس کی فضائی حدود سے گزر سکیں ۔ اس فیصلے کے بعد ایرانڈیا کی امریکہ اور یوروپ جانے والی پروازوں کے خرچ میں بے حد کمی آجائے گی۔ امریکہ کے 20 لاکھ روپئے اور یوروپ کیلئے 5 لاکھ روپئے کے صرفہ سے کمی آجائے گی۔ بالاکوٹ فضائی حملوں کے بعد پاکستان نے فروری 26 سے اپنی فضائی حدود کو ہندوستان کیلئے بند کردیا تھا جس کے باعث ایرانڈیا کو دوسری فضائی راستوں کو اختیار کرنے پر 491 کروڑ روپئے کا خسارہ اٹھانا پڑا تھا۔ پاکستان فضائی راستہ اب کھل گیا ہے جس کے باعث ایرکرافٹ کے استعمال میں اضافہ اور اسٹاف کے استعمال میں کمی واقع ہوگی۔
