اخروٹ کی تجارت کیلئے ہند ۔ آسٹریلیا معاہدہ

   

ملبورن۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان ایک معاہدہ کو قطعیت دی گئی ہے جس کے تحت آسٹریلیا کے اخروٹ اب ہندوستان جیسی بڑی عالمی مارکیٹ میں بھی ملیں گے۔ آسٹریلیا کے وزیر زراعت ڈیوڈ لٹل پراؤڈ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 6 فروری کو آسٹریلیائی اخروٹ کی ہندوستانی مارکٹ میں دستیابی کیلئے معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ ابتداء میں آزمائشی طور پر آسٹریلیائی اخروٹ 10 کھیپ ہندوستان بھیجی جائیگی اور پھر دونوں ممالک کے درمیان اخروٹ کی تجارت کا آغاز ہوجائیگا۔