اداؤوں اور شراب کے نشہ میں مدہوش کرنے کے بعد اذیت

   

اغواء ، عریاں ویڈیو ، لاکھوں کا مطالبہ کرنے والا جوڑا گرفتار
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : شوہر کے ساتھ مل کر ایک شخص کو لوٹنے والی شاطر بار ڈانسر کو پولیس نے شوہر اور اس کے ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا ۔ جنہوں نے ایک شخص کو اذیت پہونچائی تھی ۔ بار ڈانسر نے پہلے زیورات کی دکان کے اکاونٹنٹ کو اپنے جال میں پھانسا ، اپنی اداؤں اور شراب کے نشہ سے مدہوش کرنے کے بعد اس اکاونٹنٹ سچن دوبے کا اغوا کروایا اور پھر اس کی عریاں ویڈیو ایک اجنبی لڑکی کے ذریعہ تیار کروائی گئی ۔ سچن دوبے کا اغواء کرنے کے بعد اس کو لوٹ لیا گیا اور ویڈیو دیکھ کر 10 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس انتہائی سطح کی اذیت رسائی کے بعد سچن دوبے نے بالآخر مسئلہ کو پولیس سے رجوع کردیا اور پولیس بنجارہ ہلز نے سارے معاملہ کی حقیقت کو منظر عام پر لاتے ہوئے شاطر بار ڈانسر ڈمپل یادو اور اس کے شوہر پون کمار یادو کے علاوہ دیگر چار کو گرفتار کرلیا ۔ ایک سونچی سمجھی سازش کے تحت ڈمپل اور پون کمار یادو نے سچن دوبے کو اپنا شکار بنایا یہ دونوں میاں بیوی دہلی سے تعلق رکھتے ہیں جو زندگی کے گذر بسر کے لیے حیدرآباد آئے تھے ۔ ڈمپل اور پون پہلے ایک ہی ساتھ کام کرتے تھے ۔ ڈمپل بار ڈانسر ہے اور پون باونسر تھا ۔ پولیس نے سچن دوبے سے لوٹی گئی رقم ، کار اور موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا اور میاں بیوی کا ساتھ دینے والے سائی پرساد ، ہری کرشنا اور سبا راؤ کو گرفتار کرلیا ۔۔ع