ورنگل ۔ادارہ ادب اسلامی کے زیر اہتمام بزرگ شاعر محترم اقبال شیدائی کی چالیس سالہ ادبی خدمات پر جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔جس کی صدارت ڈاکٹر محمد بہادر علی موظف پرنسپل اسلامیہ کالج نے کی ۔جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر رحیم رامش ،محمد حبیب الدین موظف لیبر آفیسر اور جناب نصراللہ خان نے شرکت کی ۔جلسہ کا آغاز ڈاکٹر عزیز احمد عرسی کے کلام پاک سے ہوا ۔حامد حسین حامد نے حمد پیش کی ۔ابوالحسن نے نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔ڈاکٹر محمد بہادر علی ،ڈاکٹر عزیز احمد عرسی ،ڈاکٹر رحیم رامش ،ڈاکٹر نعیم سلیم ،ڈاکٹر احمد حسین خیال ،اجمل محسن ایڈوکیٹ ،اقبال درد ،ناصر واحدی ،تاج مضطر ،محمد حبیب الدین ،حمید عکسی ،حسینی برتر ،حامد حسین حامد ،ابوالحسن ،سرور محی الدین غازی ،حشمت اللہ ،محترمہ نعتیہ گوہر نے جناب اقبال شیدائی کی کثرت سے تہنیت کی ۔ڈاکٹر محمد بہادر علی ،ڈاکٹر عزیز احمد عرسی اور دیگر نے شیدائی کی چالیس ادبی خدمات کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی ۔اقبال درد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔بعد ازاں مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں اجمل محسن ،ڈاکٹر رحیم رامش ،اقبال شیدائی ،ابوالحسن ،اقبال درد ،ناصر واحدی ،ڈاکٹر نعیم سلیم ،ایس ایم حسینی برتر ،،حمید عکسی ،حامد حسین حامد ،قادر انصاری نے تازہ کلام سنایا ۔جبکہ اکبر ضیاء اور محترمہ نعتیہ گوہر کا مرسلہ کلام اور اکبر چنوری کا تہنیتی کلام بھی سنایا گیا ۔مشاعرہ میں اردو ادب کی قابل زکر شخصیات نے شرکت کی ۔اقبال درد کے ہدیہ تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔
