نلگنڈہ4؍اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سکریٹری ادارہ اقامت خانہ بہادر خان جانب محمد شفیع نواز خان نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ سٹ وِن کے ٹریننگ کورس کے چوتھے بیچ کے لیے اورینٹیشن پروگرام کا انعقادادارہ اقامت خانہ بہادر خان کے کانفرنس ہال میں انعقادہوا۔ جسمیں سیٹ وِن (SETWIN) کے تکنیکی تربیتی کورس کے چوتھے بیچ کے لیے طلبہ، طالبات اور ان کے والدین کے لیے اورینٹیشن پروگرام میں شریک تھے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ادارہ کو کل 41 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 32 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ منتخب امیدواروں کی فہرست سٹ وِن کے حوالے کردی گئی اور ان کے کورس فیس کی ادائیگی ادارہ کی جانب سے کی جائے گی۔پروگرام کی مہمانِ خصوصی محترمہ کونڈا پلی رینوکاضلع کوآرڈینیٹر سیٹ وِن نے کورسز نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر طلبہ سنجیدگی اور محنت سے تربیت مکمل کریں تو بہتر فنی مہارت حاصل کرکے خود روزگار کے مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔اس موقع پر ادارہ کے صدر محمد شاہد احمدسکریٹری محمد شفیع نواز خان سٹ وِن انسٹرکٹر محمد لطیف اور دیگر معززین موجود تھے۔آخر میں سکریٹری محمد شفیع نواز خان نے بتایا کہ ادارہ سے عنقریب اگلے بیچ کے آغاز کا کیا جائے گا۔