ادارہ سیاست ، وقف بورڈ ، متولی قبرستان نور خان کے تعاون سے مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کا لیٹر وصول ہوا جس میں محمد شاکر کی انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی ۔ اس کے علاوہ مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 10 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئیں جملہ 11 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کر کے متولی قبرستان نور خان کی موجودگی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید حفیظ اشرفی امام و خطیب جامع مسجد محمدیہ کشن باغ نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ محمد غوث ، سید زبیر ہاشمی ، عبدالجبار ، محمد مکرم ، سید زاہد حسین موجود تھے ۔ مولانا سید معز الدین اشرفی نماز جمعہ خطاب کرتے ہوئے ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم میتوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ایک نماز جنازہ میں کوئی پڑھتا ہے اللہ پاک اس کو ایک نماز پڑھنے پر ایک قراط وزن نیکیوں کا ثواب عطا کرتے ہیں ۔ نماز جمعہ میں مولانا سید حفیظ اشرفی نے ان مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ۔ انہوں نے کہا 2003 سے جناب زاہد علی خاں اس سلسلہ کو شروع کیا اور 6000 سے زیادہ مسلم نعشوں کی اسلامی طریقے پر تدفین عمل میں لائی گئی ۔ اس طرح بہت سارے لوگ اس نیک کام میں شریک ہوئے ہیں ۔ آج ان میتوں کا آخری لباس یعنی کفن کا انتظام محمد عبدالاحد نے کیا ۔ جس پر مصری گنج سے جناب محمد عارف ، مسجد سرور کونینؐ سے محمد عبدالجلیل ، محمد عبدالرحمن ، ابراہیم پاشاہ ، آصف بھائی ، ہوٹل فردوس نے دعا کی۔
اے اللہ پاک جن جن لوگوں نے ان کے آخری سفر میں تعاون کیا ان کو دنیا اور آخرت دونوں میں اس کا نعم البدل عطا فرمائے ۔ آمین ۔ سید نعیم الدین ، محمد عبدالجلیل ، محمد عبدالجبار ، محمد امین پاشاہ نے بھی ورثاء کے لیے دعا کی کہ وہ جہاں بھی ہیں اللہ پاک ان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ ادارہ سیاست متولی قبرستان نور خان کے علاوہ سی او وقف بورڈ جناب محمد اسد اللہ ، چیرمین وقف بورڈ جناب عظمت اللہ حسینی کا شکریہ ادا کیا ۔ تدفین کے وقت جناب محبوب خاں ، اسحاق خاں موجود تھے ۔۔