ادارہ سیاست ، وقف بورڈ متولی قبرستان نور خان کی سرپرستی میں مسلم نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو ایرہ گڈہ ہاسپٹل سے مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی، اس کے علاوہ مزید 12 درخواستیں تدفین کی غرض سے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے وصول ہوئی، جملہ 13 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ ، گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کر کے تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید حفیظ اشرفی امام و خطیب جامع مسجد کشن باغ نے پڑھائی جبکہ دعا مولانا سید معز الدین اشرفی نے کی ۔ نماز جنازہ میں جناب محمد حمیدالدین سماجی کارکن جہاں نما کے علاوہ سید زاہد حسین ، معز اشرفی ، محمد معراج ، محمد شاکر ، سید زبیر ہاشمی موجود تھے ۔ آج کی نماز جنازہ میں سید منیرالدین فاریحہٰ نازنین ، فہیم الدین نے ان کا آخری لباس یعنی کفن کا اہتمام کیا جس پر بشریٰ تبسم ، سید عبدالمنان جو اکثر کفن کا اہتمام کرتے ہیں ، مسرت کا اظہار کیا۔ سید نعیم ا لدین ، محمد امین الدین ، عبدالجبار ، محمد عبدالرحمن ، آصف بھائی نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔ محمد عبدالجلیل ، عارف بھائی مصری گنج نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی اور ورثاء جہاں بھی ہو اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے ۔ سید نعیم الدین نے دعا کی کہ اس سلسلہ کو اللہ پاک تاقیامت جاری رکھے۔ آمین ۔ ادارہ سیاست ‘ سی ای او وقف بورڈ جناب اسد اللہ اور چیرمین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی اور متولی قبرستان جناب نور خاں کا شکریہ ادا کیا۔