ادارہ سیاست سے سہ روزہ جشن نکاح کا آج آغاز

,

   

سٹی کنونشن سنٹر میں مقرر ، خاتون پائیلٹس اجمیرا بابی اور سلویٰ فاطمہ افتتاح کریں گے
حیدرآباد۔24اکٹوبر(سیاست نیوز) شادی بیاہ کی تقاریب کے سلسلہ جن تاجرین کے یہاں خریداری کی جاتی ہے ادارہ سیاست ان تمام سرکردہ تاجرین کو ایک چھت تلے پیش کر نے جا رہا ہے۔ ادارہ سیاست کی جانب سے 25تا 27 اکٹوبر کے دوران سٹی کنونشن سنٹر نامپلی میں منعقد ہونے والے اس ’’ جشن نکاح‘‘ میں شادی بیاہ کی تقاریب کی تمام ضروری اشیاء موجود رہیں گی۔ 25 اکٹوبر بروزجمعہ کے دن میں 11بجے دو خاتون پائیلٹس اجمیرا بابی اور سیدہ سلوی فاطمہ اس ’’ جشن نکاح‘‘ نمائش کا افتتاح انجام دیں گے۔ ادارہ سیاست ‘ کرشمہ دی ویڈنگ مال کی جانب سے مبارک رشتہ کے تعاون و اشتراک منعقد کئے جانے والے اس جشن نکاح میں 20مختلف اہم اور ضروری اشیاء بشمول ملبوسات‘ زیورات‘ جوتے اور چپل‘ سجاوٹ‘ فوٹو گرافی‘ کیک اور کیٹرنگ خدمات کے علاوہ میک اپ کا سامان‘ عطورات و پرفیوم‘ دعوت ناموں کی تیاری اور دیگر اشیاء کی نمائش ہوگی۔ جشن نکاح نمائش جمعہ کے دن صبح 11بجے تاشام 8بجے جاری رہے گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو یہ نمائش 10بجے دن تا 8بجے شام جاری رہے گی۔منتظمین کے مطابق اس سہ روزہ ’’جشن نکاح‘‘ میں 25ہزارعوام کے پہنچنے کا امکان ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9246365401یا 9246579695 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔