ادارہ سیاست ملت فنڈ ، وقف بورڈ متولی قبرستان نور خان کی سرپرستی میں 11 نعشوں کی تدفین

   

حیدرآباد ۔ یکم اگسٹ ( سیاست نیوز ) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو حسینی علم پولیس اسٹیشن کا مراسلہ بذریعہ جناب عبدالشکور وصول ہوا جس میں تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اس کے علاوہ مزید 10 مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواستیں مختلف پولیس اسٹیشنوں سے وصول ہوئی ۔ جملہ 11 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نمازجنازہ میں محمد معراج ، حبیب علی ، خواجہ حمید الدین ، شیخ عبدالمکرم ، عبدالجبار ، سید زبیر ہاشمی موجود تھے ۔ نماز جنازہ مولانا سید خواجہ معزالدین اشرفی خلیفہ علامہ مدنی میاں اشرفی نے پڑھائی۔ اس موقع پر جناب محمد عبدالرحمن ، محمد آصف محمد ابراہیم خلیل پاشاہ بھائی ہوٹل فردوس نے کہا کہ ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر جو حقوق ہیں اگر کسی کا انتقال ہوجائے تو ان کے گھر کھانے کا اہتمام کریں ۔ بشری تبسم صاحبہ اور سید عبدالمنان نے کہا کہ نماز جنازہ اور تدفین تک کے ثواب کے بارے میں کہا کہ نماز جنازہ پڑھنے پر ایک اُحد پہاڑ وزن کا ثواب اللہ پاک عطا فرماتے ہیں۔ اور اگر کوئی تدفین تک رہنے پر دو قراط کا ثواب اللہ پاک عطا فرماتے ہیں۔ جناب محمد عبدالقدیر ، محترمہ فہیم سلطانہ مصری گنج ، جناب محمد عبدالجلیل عارف بھائی نے مرحومین کیلئے دعائے مغرفت کی اور کہا کہ اللہ پاک کے کرم سے ایڈیٹر سیاست نے 2003 سے تدفین کا کام شروع کیا ۔ اللہ پاک اس کو تاقیامت جاری رکھے اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔ آمین ۔ آج 11 مسلم نعشوں کی تدفین جناب نور خان متولی قبرستان اور وقف بورت جناب ساد اللہ اور چیرمین جناب عظمت اللہ کا کارخیر میں حصہ لینے پر ادارے سیاست نے شکریہ ادا کیا ۔